۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 391021
5 جون 2023 - 09:29
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں شہداء کی اقسام کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"كنز العمّال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

مَن قُتِلَ دُونَ أهلِهِ ظُلما فهُو شَهيدٌ ، و مَن قُتِلَ دُونَ مالِهِ ظُلما فهُو شَهيدٌ ، و مَن قُتِلَ دُونَ جارِهِ ظُلما فهُو شَهيدٌ ، و مَن قُتِلَ في ذاتِ اللّهِ عَزَّ و جلَّ فهُو شَهيدٌ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو اپنے خاندان کا دفاع کرتے ہوئے مارا جائے وہ شہید ہے اور جو اپنے مال کا دفاع کرتا ہوا مظلومیت کے ساتھ مارا جائے وہ بھی شہید ہے اور جو اپنے ہمسائے کا دفاع کرتے ہوئے قتل کیا جائے وہ بھی شہید ہے اور جسے خداوند متعال کی خاطر موت کے گھاٹ اتار دیا جائے وہ بھی شہید ہے۔

كنز العمّال : ۱۱۲۳۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .